• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال میں و ینٹی لیٹر کی سہولت فراہم کی جائے ،جمشید علی شیخ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر نائب صدر جمشید علی شیخ نے کہا ہے کہ سول اسپتال شعبہ بچوں کے وارڈ میں تھر سمیت سندھ بھر سے مریض داخل ہیں‘ اسپتال میں ایک بستر پر دو دو تین تین مریض ہیں۔ اسپتال میں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ ایسا اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے سول اسپتال میں ہزاروں مریض داخل ہیں‘ سانگھڑ‘ تھر‘ مٹیاری اور کوٹری سے مریض سول اسپتال حیدرآباد آتے ہیں جبکہ اسپتال میں وینٹی لیٹر کا بھی فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کا دورہ کرکے پتہ چلتا ہے کہ سندھ حکومت کی صحت پر کبھی کوئی توجہ نہیں رہی۔ ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں۔ سول اسپتال میں و ینٹیلیٹر کی سہولت فراہم کی جائے۔ اس موقع پر تحریک انصاف حیدرآباد کے کامران خان‘ محمد اظہر‘ محمد ارشد بھی ساتھ تھے۔
تازہ ترین