• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، پولیس کا ڈاکوئوں کیساتھ مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

خیرپور(بیورو رپورٹ) کوٹ ڈیجی کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ فائرنگ کے تبا د الے میں مبینہ ڈاکو اللہ بخش جمالی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا گرفتار ڈاکو لاڑکانہ سے خیرپو رمیں واردات کرنے آیا تھا ایس ایس پی عمر طفیل تفصیلات کے مطابق کوٹ ڈیجی کے قریب سوہو کناسرا لنک روڈ پر پولیس کا ڈاکو گروہ کے ساتھ مقابلہ ہوا ایک گھنٹے کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد بدنام ڈاکو اللہ بخش عرف ممتاز جمالی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی عمر طفیل کو اطلاع ملی تھی کہ ڈاکو اللہ بخش عرف ممتاز جمالی واردات کرنے کے لیے اپنے گروہ کے ہمراہ سوہو کناسرا لنک روڈ پر کھڑا ہے جس پر انہوں نے پولیس فورس کو ڈاکو گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے بھیجا پولیس فورس نے علاقے کا محاصرا کر کے ڈاکوؤں کو للکارا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس فورس پر فائر کھولے ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ چلا جس کے نتیجے میں ڈاکو اللہ بخش عرف ممتاز جمالی پولیس کی فائرنگ میں زخمی ہو کر گر گیا جس کو اسلح سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے پولیس فورس ان کی گرفتاری کے لیے ان کے پیچھے میں ہے زخمی حالت میں گرفتا رکیا جانے والا ڈاکو اللہ بخش عرف ممتاز جمالی لاڑکانہ کا رہائشی ہے جو لاڑکانہ سکھر خیرپور اورقمبر شہداد کوٹ پولیس کو کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
تازہ ترین