• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی واقعہ کی یاد مسلمان عقیدت و احترام سے مناتے ہیں،تاجروں سے بات چیت

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام میں رواداری اور اخوت کے رشتوں کو مضبوط کیا جائے، حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے عظیم قربانی دیکر دین کو استحکام بخشا۔ وہ اپنے دفتر میں تاجروں سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر حاجی غلام شبیر بھٹو، پرویز چنہ، عبدالستار راجپوت و دیگر بھی موجود تھے۔ حاجی محمد جاوید میمن نے کہاکہ اس عظیم اور تاریخی واقعہ کی یاد پوری دنیا کے مسلمان عقیدت و احترام سے مناتے ہیں، ماہ محرم صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے، معاشرے کی درست تربیت و اصلاح کے لیے حسینی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین