• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی صحت اور تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،میرطارق تالپور

ڈگری(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی میرطارق علی خان تالپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر تعلقہ ڈگری کے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے مسائل کا جائزہ لے رہا ہوں۔یہ بات انہوں نے تعلقہ اسپتال ڈگری کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایم ایس تعلقہ اسپتال ڈگری ڈاکٹر انورالدین کھتری۔ڈی ایم ایس ڈاکٹر حبیب اللہ میمن۔ڈاکٹر جبار آرائیں۔ڈاکٹر عبدالروف بھرگڑی اور دیگر بھی موجود تھے۔میرطارق تالپور نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔اور اسپتال کے مسائل معلوم کئے۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر انورالدین کھتری نے بتایا کہ اسپتال میں فنڈز کی کمی ہے۔جبکہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور سرجن کی اشد ضرورت ہے۔ایم پی اے میر طارق تالپور نے نے کہا کہ میری ہر ممکن کوشش ہے کہ تعلقہ اسپتال ڈگری کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔اسی سلسلے میں بہت جلد جھڈو اور ٹنڈو جان محمد کے اسپتال۔ بیسک ہیلتھ سینٹرز کا بھی دورہ کرونگا۔انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد وزیر اعلی سندھ کو مسائل سے آگاہ کرنا۔ اور فنڈز کا حصول ہے ۔تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی چور ڈاکٹرزاور طبی عملے کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔
تازہ ترین