• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپورناتھن شاہ، تالاب میں ڈوب کر لڑکا ہلاک،ہوائی فائرنگ سے 3 مزدور زخمی

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) ضلع دادو کے ذرعی فارم کے قریب نامعلوم سمت سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے زرعی فارم کے تین مزدور محمد یونس ڈاھری،محمد حسین ڈاھری اور محمد شریف کھوسہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ضلعی سول اسپتال میں داخل کیا گیا۔ دریں اثناء گاؤں کارانی میں سات سالہ کمسن لڑکا ایاز ولد ارباب بئگھیہ گاؤں کے دیگر بچوں کے ساتھ تالاب میں نہانے کے دوران اچانک گہرے پانی میں جانے کے نتیجے میں پانی میں ڈوب کر ھلاک ہوگیا۔ جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ بعد ازاں ورثاء نے پہنچ کر لاش پانی سے بر آمد کرلی۔
تازہ ترین