• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور میں یوم عاشور پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے ضلع امن کمیٹی کا اجلاس

خیرپور(بیورو رپورٹ) خیرپو رمیں یوم عاشور پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے ضلع امن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی آفیس کے دربال ہال میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر عبدالفتاح ہلیو نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ پاک فوج کے کرنل مظہر ایس ایس پی عمر طفیل میجر رینجرز ندیم ایڈیشنل ایس پی انوربگٹی اور اے ایس پی رائے مظہر اقبال اجلاس کے مہمانان خصوصی تھے ڈپٹی کمشنر عبدالفتاح ہلیو نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ خیرپور میں امن قائم رکھنے میں امن کمیٹی کا کردار نہایت اہم ہے انہوں نے کہاکہ امن کمیٹی کے میمبران نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے یوم عاشور پر بھی ہم امن کمیٹی کے میمبران کا تعاون چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ امن کمیٹی کےمیمبران اتحاد و بھائی چارہ قائم رکھنے کے خواہش مند ہیں ہماری بھی خواہش ہے کہ خیرپو ر میں امن قائم رہے اور عوام سکون نیند سوئیں کرنل مظہر نے کہاکہ امن کمیٹیوں کا ہر جگہ پر امن پسند ی کا کردار ہوتاہے ہم پر امید ہیں کہ یوم عاشور پر امن کمیٹی کے میمبران سمیت تمام شہری امن پسندی کا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ امن قائم رکھنے میں پاک فوج کے جوان اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ایس ایس پی عمر طفیل اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے 9دن پر امن طور پر گذرے ہیں ہم پر امید ہیں کہ 10محرم کا دن بھی خیر خیریت سے گذر جائے گا تاہم شہریوں اور امن کمیٹی کے میمبران کے ساتھ بھرپور تعاون کر نا ہو گا رینجرز فورس کے میجر ندیم نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ رینجرز فورس کا کردار واضح ہے کہ امن قائم رکھنا ہمارا مشن ہے ہم امن مشن کو جاری رکھ کر اپنا قومی کردار ادا کریں گے اے ایس پی رائے مظہر اقبال نے کہاکہ ہم سب لوگ امن چاہتے ہیں امن ہماری پہلی ترجیح ہے ہم عوام کے محافظ ہیں اور محافظ بن کر رہیں گے ایڈیشنل ایس پی انور بگٹی نے کہاکہ پولیس عوام کی خادم ہے عوام کے تعاون سے ہم امن قائم رکھیں گے اجلاس سے امن کمیٹی کے میمبران مولانا میر محمد میرک،مولانا عبداللہ عباسی، خان محمد خان، غلام عباس بھنبھرو،محمد معروف عباسی،مجاہد راجپوت ایڈوکیٹ، سید جعفر علی شاہ ،سید ناصر علی شاہ ،سید کمال شاہ جیلانی،عاشق علی عباسی ،گرمکھ داس اور دیگر نے یوم عاشور پر امن قائم رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کا یقین دلایا اجلاس میں انچارج ڈی آئی بی علی گل ملاح اور دیگر اداروں کے افسران شریک ہوئے اجلاس میں یوم عاشور پر ضلع بھر میں سیکورٹی سخت رکھنے ،ماتمی جلوسوں کو بہتر طور پر مانیٹر کرنے ،امام بارگاہوں اور مساجد پر پولیس کے خصوصی دستے مقرر کرنے ،جلوسوں کے راستوں کو صاف رکھنے ،طبی موبائل ٹیموں کو جلوسوں کے ہمراہ لیکر چلنے ،تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کرنے کا پابند بنانے ،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کرنے اور دیگر تمام مطلوبہ اقدامات کر نے کے فیصلے کر لیے گئے ۔
تازہ ترین