• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام ہمیں حسینیت کا درس دیتا ہے،سید بشیر شاہ نقوی

ڈگری (نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید بشیر شاہ نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں حسینیت کا درس دیتا ہے۔ حسینت باطل قوتوں کے سامنے دلیری سے ڈٹ جانے کا نام ہے۔چودہ سو سال بعد آج بھی یزیدیت تکفیریت کی شکل میں سر اٹھا رہی ہے۔شیعہ سنی وحدت کے ہتھیار سے دور عصر کے یزیدی ارادوں کو پسپا کیا جا سکتا ہے۔یزید محض ایک شخص کا نام نہیں۔ بلکہ ایک فکر کا نام ہے۔اس باطل فکر کی راہ میں وہ افراد رکاوٹ ہیں۔ جو حق شناس ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلع بھر کی امام بارگاہوں کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر عہدے دار بھی موجو د تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن طاقتوں کی پیروی سے انکار ہی حقیقی حسینیت ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت رکھنے والا ہر شخص نواسہ رسولؐکے ایام عزا میں سوگوار ہے۔عزاداری سید الشہدا امام عالی مقام سے تجدید عہد کی عملی شکل ہے۔
تازہ ترین