• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک پارک پر با اثر لوگوں نے قبضہ کرکے دکانیں تعمیر کرنا شروع کر د یں

کھپرو (نامہ نگار) کھپرو میں ہتھونگو روڈ پر حیسکو آ فس کے قریب میونسپل کمیٹی کھپروکی جانب سے قائم کئے گئے پبلک پارک پر علاقے کے با اثر لوگوں نے قبضہ کرکے دوکانیں تعمیر کرنا شروع کردی ہیں ۔جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔لیکن انتظامیہ کی جانب سے پبلک پارک پر غیر قانونی قبضہ ختم کرانے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔جس کی وجہ سے قبضہ مافیا کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں اوران بااثر افراد نے پبلک پارک پر مزید تعمیراتی کام شروع کردیا ہے ۔کھپرو کے شہریوں اور سماجی اور عوامی حلقوں نے پبلک پارک پر قبضہ کے بعد انتظامیہ کی مکمل خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ،چئیرمین میونسپل کمیٹی کھپرو محمد وسیم قائم خانی اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حیسکو آفیں ہتھونگو روڈ پر پبلک پارک پر سے غیر قانونی قبضہ فوری ختم کرایا جائے اورقبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے۔
تازہ ترین