• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد خان نے بنگلہ دیش کے پرخچے اڑادیے،جارحانہ ففٹی

ابوظہبی(جنگ نیوز) اسپن بولنگ سے حریف ٹیموں کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑانے والے راشد خان نے بیٹنگ کے جوہر بھی دکھانا شروع کردیے، ان کی انتہائی جارحانہ اننگز کی بدولت ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا اور بنگلا دیش کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ حشمت اللہ شہیدی 58 بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ راشد خان 57 اور گلبدین نائب 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ راشد کی صرف 32 گیندوں پر مشتمل اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ گلبدین نے38 گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران پانچ چوکے لگائے۔ انہوں نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 95 رنز کا اضافہ کیا۔ اوپننگ بیٹسمین محمد شہزاد نے 47 گیندوں پر 37 رنز ٹیم کی نذر کیے۔یاد رہے کہ گروپ بی میں شامل دونوں ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

تازہ ترین