• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم پانڈیا سمیت تین کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم

دبئی( نمائندہ خصوصی) بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل اپنے تین کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔ پاکستان کے میچ میں کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے والے ہاردیک پانڈیاٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اکشر پٹیل کی بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی زخمی ہوئی تھی وہ بھی ایشیا کپ میں شریک نہیں ہوں گے۔ شاردل ٹھاکر کے دائیں کولہے اور گروئن میں تکلیف ہے بھارت نے میچ کے لئے دیپک چاہر، رویندرا جدیجا اور سدارتھ کول کو متبادل کے طور پر طلب کیا ہے۔ چاہر اور کول نے بھارت کے خلاف سیریز میں اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں انڈین ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاردیک پانڈیا گیند کراتے ہوئے کمر میں اچانک درد ہو جانے کے باعث گر پڑے اور انھیں سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ ہاردیک جو آل رائونڈر ہیں اور انھوں نے گزشتہ برس چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بہترین بیٹنگ کی تھی میچ کے اٹھارویں اوور میں گیند کرانے کے لیے جب دوڑتے ہوئے آ رہے تھے اچانک گر پڑےتھے انہیں اسٹریچر پر باہر لے جایا گیا تھا۔ب بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان کے معائنے کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھاکہ پانڈیا کی کمر شدید چوٹ آئی ہے اور وہ اس وقت کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہیں۔ بورڈ نے مزید کہا کہ ٹیم کے طبی ماہرین ان کا معائنہ کر رہے ہیں تاہم ان کے باہر ہونے سے رویندرا جدیجا ایک سال بعد ون ڈے ٹیم میں شامل ہوئے ہیںسدارتھ کول دون پہلے نیٹ بولر کی حیثیت سے دبئی میں تھے۔ انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین