• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولنگ کوچ اظہر محمود نے پاکستانی ٹیم جوائن کر لی

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے جمعرات کو دبئی میں دوبارہ پاکستانی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ وہ اپنے بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے تین دن قبل راولپنڈی گئے تھے۔ دریں اثنا ء پاکستانی ٹیم نے افغانستا ن کے میچ سے قبل آپشنل پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ آئی سی سی اکیڈمی میں سیشن میں کپتان سرفراز احمد،حارث سہیل، شان مسعود، جنید خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، محمد آصف اور فخر زمان نے حصہ لیا جبکہ بقیہ آٹھ کھلاڑی آرام کرتے رہے۔

تازہ ترین