• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ اور ایشز کیلیے ایجبسٹن میں اضافی سیٹیں لگانے کا فیصلہ

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایجبسٹن کرکٹ گرائونڈ کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ 2019 اور ایشز سیریز سے قبل برمنگھم کے گرائونڈ میں تماشائیوں کے اضافے کے لئے 840 سیٹیں بڑھائی جارہی ہیں اور اسکے لئے اسٹینڈز کو وسعت دینے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ لندن سے باہر یہ انگلینڈ کا سب سے بڑا گرائونڈ ہے، جہاں ایشز ٹیسٹ کے علاوہ ورلڈ کپ 2019 کے 5 میچ شیڈول ہیں ، جس میں پاک بھارت ٹاکرا بھی شامل ہے، سیٹوں میں اضافے کےبعد گرائونڈ میں تماشائیوں کی تعداد 25400 ہوجائے گی۔
تازہ ترین