• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی میچ میں کرکٹرز الجھ گئے،ریفری نے جرمانہ کردیا

دبئی (نمائندہ خصوصی) ہمیشہ منفی خبروں میں رہنے والے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کرکٹ کیریئر شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ نئے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر عمر اکمل ایک تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کے الجھنے کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں عمر اکمل کا فیلڈرز کو کہہ کرٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین کو گیند مارنے کا الزام سامنے آیا ہے۔ عثمان صلاح الدین نے میچ ریفری عزیزالرحمان کو عمر اکمل کی شکایت کی۔ عثمان نے میچ ریفری سے کہا ہے کہ میچ کے دوران فیلڈرز جان بوجھ کر میری طرف گیند مار رہے تھے۔ عمر اکمل فیلڈ کے دوران بار بار آوازیں کستے رہے۔ بولر خرم شہزاد کے گیند مارنے پر عثمان صلاح الدین نے بیٹ دکھایا۔ میچ ریفری نے عثمان صلاح الدین اور خرم شہزاد کو 50 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کیا۔ عمر اکمل نے یوبی ایل کو خیر باد کہہ کر حبیب بینک کی ٹیم جوائن کی ہے۔ قائداعظم ٹرافی کے میچ میں حبیب بنک اور لاہور وائٹس کے کھلاڑی الجھ پڑے جس پر میچ ریفری نے میچ فیس کا 50 فی صد جرمانہ کرکے معاملہ نمٹا دیا۔ خرم شہزاد نے لاہور وائٹس کے عثمان صلاح الدین کو گیند دے ماری جس کے جواب میں ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین نے بلا اٹھا لیا تھا، کھلاڑیوں اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کرا دیا اور بعد ازاں میچ ریفری عزیز الرحمان نے امپائرز کی سفارش پر دونوں کھلاڑیوں کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔
تازہ ترین