ملتان (اسپورٹس ڈیسک)انگلینڈ میں کا ئونٹی کرکٹ 2 ڈویژن میں کھیلی جاتی ہے،8 ٹیمیں ڈویژن ون اور 10ٹیمیں ڈویژن 2 میں شریک ہوتی ہیں۔ تاہم کائونٹی حکام اور بورڈ آفیشلز نئی تجویز کے ساتھ 27 ستمبر کو بیٹھیں گے، جس میں ڈویژن ون میں ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 10 کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ 2016 میں ٹیموں کی تعدا د 10 سے گھٹا کر 8 کرنے کافیصلہ کیا گیا تھا ،اگر حکام اس کو تبدیل کرنے پر متفق ہوگئے تو اس کا اطلاق 2020 سے ہوگا ۔