• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ سری لنکا،انگلش ٹیسٹ ٹیم میں وائلڈ کارڈ انٹری کا امکان

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور معروف کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے یقین ظاہر کیا ہے دورہ سری لنکا کے لئے انگلش ٹیسٹ ٹیم میں وائلڈ کارڈ انٹری سلیکشن ہوسکتی ہے ، چیف سلیکٹر ایڈ اسمتھ چارج سنبھالنے کے بعد جس جوز بٹلر اور عادل رشید جیسے کرکٹرز کو ٹیسٹ کھلا چکے ہیں ۔ سلیکشن کمیٹی بدھ کو ون ڈے سائیڈ کا اعلان کرچکی ہے، جبکہ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے، لائیڈ کہتے ہیں کہ اسمتھ پھر سے کوئی سرپرائز دےسکتے ہیں ، کیونکہ وہ بنیاد پرست ہیں ا س لئے وہ ناقابل یقین سلیکشن تک جاسکتے ہیں ، تاہم ان کا کہنا تھا کہ سائیڈ میں 3 اسپنرز بہت ضروری ہیں ۔ عادل رشید،معین علی کے ساتھ تیسرے اسپنر جیک لیچ ہوسکتے ہیں۔
تازہ ترین