• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین پاور لفٹنگ ایونٹ کیلئے چار بہنیں پاکستانی ٹیم میں شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ جمعے سے دبئی میں شروع ہوگی جس میں پاکستان کی چار بہنیں ملک کی نمائندگی کرینگی جو ایک نیا ریکارڈ ہوگا، چار بہنوں میں ورونیکا سہیل، سیبل سہیل، ٹوئنکل سہیل اور مریم سہیل شامل ہیں۔ ان کے علاوہ رابیعہ شہزاد، شنہیا غفور، نادیہ مقصود، رابعہ رزاق اور نزہت جبیں بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ورونیکا سہیل اور مریم سہیل پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لینگی، سیبل سہیل اس سے پہلے اوشنیا ایشیا پیسفک سنگاپور میں گولڈ میڈل جیت چکی ہیں جبکہ ٹوئنکل سہیل بھی دو گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ جو انہوں نے 2015 کی ایشین بنچ پریس چیمپئن شپ اور گزشتہ برس سنگاپور میں منعقدہ اوشیانا پیسفک مقابلے میں جیتے تھے پاکستان، پاور لفٹنگفیڈریشن کے سیکرٹری راشد ملک کے مطابق چار بہنوں کا ایک ساتھ کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کا یہ پہلا موقع ہے، اس سے قبل کسی بھی ملک کے پاس یہ اعزاز نہیں ہے۔ پاکستانی ٹیم جمعے کی صبح دبئی جائے گی۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جہانزیب اقبال اور جاوید اقبال بھی پہلی دفعہ انٹر نیشنل ایونٹ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ 2017 کے گولڈ میڈلسٹ ندیم ہاشمی اور محمد راشد ملک بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
تازہ ترین