• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں لسٹ اے کرکٹ میں بولنگ کا نیا ریکارڈ قائم

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)کرکٹ اور گرگٹ ہر لمحہ رنگ بدلتے ہیں۔ کرکٹ کا کھیل اتفاقات اور ریکارڈز کا ہے۔ اس کھیل میں ہر گیند کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم ہوتا ہے، اعدادو شمار اکٹھے کرنے ماہرین ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں۔ بھارتی بولر نے کرکٹ کی دنیا میں نیا بولنگ ریکارڈ قائم کردیا ہے جو انتہائی منفرد اور حیران کن ہے۔ لسٹ اے کرکٹ میں 10 اوورز میں 4 میڈن کے ساتھ 10 رنز کے عوض 8 وکٹوں کا نیا ریکارڈ بھارت میں شہباز ندیم نے قائم کردیا ہے۔ وہ ایک ہفتہ قبل تک ان 5 خوش نصیب بولرز میں شامل تھے کہ ایشیا کپ کے لئے بھارتی ٹیم کے انتخاب میں ان میں سے کسی کی سلیکشن پر غور ہو رہا تھا تاہم گزشتہ روز وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے وجے ہزارے ٹرافی میں لسٹ اے کا یہ ریکارڈ قائم کرگئے ،انہوں نے جھاڑ کنڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے راجستھان کے بیٹسمینوں کا شکار کیا ، سابقہ ریکارڈ دہلی کے راہول سنجھیو کا ہماچل پردیش کے خلاف 1997 میں 15 رنز کے عوض 8 وکٹوں کا تھا ۔
تازہ ترین