• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب پر کسی کو میلی آنکھ نہیں ڈالنے دی جائے گی، وزیر اعظم

دبئی/اسلام آباد (ایجنسیاں‘جنگ نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سعودی عرب پر کسی کو میلی آنکھ نہیں ڈالنےدی جائے گی‘یمن سمیت عالم اسلام میں تنازعات طے کرانے کیلئے تیارہیں ‘مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کار کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ٗحوثیوں کے حملوں کے مقابلے میں سعودی عرب کا ساتھ دیں گے‘ افغانستان میں امن آنے پر سی پیک وہاں سے بھی گزر سکے گا‘ ترقی یافتہ ملکوں میں فردنہیں ادارے مضبوط ہیں‘سعودی عرب میں انسدادکرپشن مہم قابل ستائش ہے ‘استفادہ کرنا چاہتے ہیں‘ حکومت میں پسماندہ طبقے کو اوپر لایا جائے گا، انفرا اسٹرکچر نہیں عوام پر رقم خرچ ہوگی ٗ ایران پڑوسی ہے یقینا تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں ٗ گورننس ٹھیک کرلی تو فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا آسان ہو جائے گا۔سعودی ٹی وی کو انٹرو یو میں عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں اور حوثیوں کے حملوں کے مقابلے میں سعودی عرب کا ساتھ دیں گے کیونکہ اس نے ہر بْرے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مختلف بحرانوں کی وجہ سے 3 ماہ تک ملک سے باہر نہیں جانا تھاتاکہ پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں لیکن سعودی عرب کا دورہ اس لیے کیا کیوں کہ شاہ سلمان نے دعوت دی تھی، انہوںنے کہا کہ کرپشن کے خلاف جو سعودی عرب میں کیا گیا وہ بھی ایسا ہی کرنا چاہتے ہیں،وزیر اعظم نے کہا کہ عالم اسلام میں جاری تنازعات نے مسلم امہ کی قوت کوشدید نقصان پہنچایا ٗپاکستان تمام فریقوں کے ساتھ مل کرعالم اسلام میں جاری لڑائیوں کو ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادار کریگا‘مسلمان ممالک میں جاری لڑائیاں خطرناک ہیں۔ صومالیہ، لیبیا، شام اور افغانستان میں جاری محاذ آرائی ہمارے سامنے ہے ٗاس نے ہمیں بہت کم زور کیا ٗ ان لڑائیوں کو ختم کرانے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا‘پاکستان مسلم دنیا میں لگی لڑائیوں کی آگ کو مفاہمت کے ذریعے بجھانا چاہتا ہے۔

تازہ ترین