• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب فوری ادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) آئی پی پیز کی طرف سے بجلی کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی پر پاکستان نے گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جمعرات کو ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے گردشی قرضوں کی مد میں پچاس ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 25ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ آئی پی پیز کی طرف سے بجلی کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی پر کیا گیا۔ محرم اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے ادائیگی پیر کے روز ہو گی۔پیر کے روز 34ارب روپے وزارت توانائی کو دیئے جائیں گے۔ سولہ ارب روپے رواں ماہ کے آخر میں ادا ہوں گے پچاس ارب روپے آٹھ پاکستانی بینکوں سے قرض لئے گئے ہیں۔

تازہ ترین