• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا خصوصی تجارتی مشن پاکستانی مصنوعات کے آرڈرز دینے 27 ستمبر کو آئیگا

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ)عمران خان حکومت کی انتہائی اہم پیش رفت کے تحت چین سے پاکستان سے خریداری کا اہم مشن 27ستمبر کو پاکستان آرہا ہے جو پاکستانی اشیاء کی خریداری کے لئے آرڈر دے گا جس سے پاکستانی تجارتی خسارے کو 14ارب ڈالر کی کمی ہوگی۔ وزارت تجارت کے ایک سینئر افسر کے مطابق چین نے یہ فیصلہ پاکستان چین کے مابین تجارتی کاروبار میں پاکستان کو ہونے والے خسارے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جو تین سو سے چار سو ملین ڈالر مالیت کا ہوگا۔ سرکاری افسر کے مطابق پاکستانی حکومت پاک چین تجارت کے روائتی کاربار کے علاوہ خصوصی مشن کی باقائدہ پاکستان آمدچاہتا ہےجبکہ پاکستان چین سے سالانہ سولہ ارب ڈالر مالیت کا خریدار ہے اور چین اب تک پاکستان سے صرف دو ارب کی خریداری کرتا جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت میں پاکستان چودہ ارب ڈالر کا خسارہ ہوتا ہے اس طرح اب تک چین پاکستان سے تجارت میں کثیر فائدہ اٹھا رہا ہے۔ دوسری طرف موجودہ حکومت آئندہ نو ماہ میں پاکستان ٹیکسٹائیل انڈسٹری سمیت دیگر شعبہ جات میں پاکستان کی بیرون ممالک ایکسپورٹ تیئس ارب سے بڑھا کر ستائیس ارب ڈالر تک لے جانا چاہتا ہے وفاقی وزارت کے اعلیٰ حکام کے مطابق موجودہ حکومت پاکستان کی ایکسپورٹ جون 2019تک ستائیس ارب ڈالر تک لے جانا چاہتا ہے، گو کہ یہ ایک مشکل مہم ہے مگر حقیقت پر مبنی ہے۔ سرکاری زرائع کےمطابق پاکستان اپنا حدف حاصل کرنے کرنے میں کامیاب ہوجائے گا کیونکہ بین الاقوامی تجارت میں رفتار میں تیزی آئی ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کو پیغام دے دیا گیا ہے کہ بڑے صنعتکار گارمنٹ کے شعبے میں توجہ دیں۔ پاکستان کا تجارتی خسارہ اس وقت 37ارب ڈالر ہے کیونکہ ملک کی امپورٹ ساٹھ ارب ہے جبکہ ایکسپورٹ تیئس اعشارءچار ارب ڈالر ہے۔ 

تازہ ترین