• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں فائرنگ کے واقعات ،3 ہلاک ،متعدد افراد زخمی

واشنگٹن(جنگ نیوز /ایجنسیاں)امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی دو ریاستوں میں فائرنگ سے کئی کے زخمی ہونے کی اطلا عا ت ہیں ،ادھر امریکا کی ریاست میری لینڈ میں بھی فائر نگ کا واقعہ پیش آیا جہاں 3 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ہارفورڈ پولیس نے میری لینڈ کے علاقے ایبرڈین میں فائرنگ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقع ریاست وسکونسن کے علاقے میڈیسن کی عمارت میں پیش آیا۔ ایک مسلح شخص نے سافٹ ویئر بنانے والے کمپنی میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا لیکن پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لیا۔ مسلح شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، زخمی مسلح شخص زخموں کے تاب نہ لاسکا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔دوسرا واقعہ ریاست پینسلوانیا کے علاقے میسن ٹائون میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش آیا۔ مسلح شخص نے فائرنگ کرکے متعدد افرادکو زخمی کیا۔امریکی ریاست میری لینڈ کی ہارفورڈ کاؤنٹی میں بھی ایک مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم 3ا فراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ینی شاہد نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ فائرنگ ’رائٹ ایڈ ڈسٹری بیوشن سینٹر‘ کے بالکل قریب ہوئی ہے۔
تازہ ترین