• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوگنڈا کے قائد حزب اختلاف بیرون ملک سے واپسی پر گرفتار

کمپالا (رائٹرز) یوگنڈا میں پولیس نے قائد حزب اختلاف رابرٹ کیاگولانی کو بیرون ملک واپسی سے ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کی تردید کی ہے جبکہ سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی رہائش گاہ لے جایا گیا ہے۔ یوگنڈین قائد حزب اختلاف امریکا سے وطن واپس لوٹ رہے تھے کہ ایئر پورٹ پر اترتےہی انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ رابرٹ سیکورٹی فورسز کی جانب سے تشدد کے باعث آنے والے زخموں کے علاج کیلئے امریکا گئے تھے۔
تازہ ترین