• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں، بھارت مزاحمت کرے گا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی کانگریس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی نئی پابندیوں کے حوالے سے امریکی دباو کی مزاحمت کرے گا۔ کانگریس کی رپورٹ میں قانون سازوں کو بتایا گیا ہے کہ بھارت کی یہ روایتی پالیسی رہی ہےکہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پر کاربند رہتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان ممالک اور اداروں کو نتائج کی دھمکی دی ہے اگر انہوں نے 4نومبر تک ایران سے تیل کی درآمدات صفر نہیں کیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایران سے تیل کا بڑا خریدار ہے اور غالب امکان ہے کہ وہ اپنی توانائی کی ضروریات کی خاطر امریکی مطالبہ نہیں مانے گا۔
تازہ ترین