• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے،فہمیدہ مرزا

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کےسینئر رہنما و وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کا باہمی اتفاق ہے ،وزیراعظم افغان مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق بیان کی وضاحت کرچکے ہیں ، کالا باغ ڈیم بننے کی کوئی بات نہیں ہورہی ،ملک میں اس وقت نہ پانی ہے اور نہ ہی پیسے،وہ قومی کھیل ہاکی سمیت تمام کھیلوں کی ملک میں بحالی کے لئے پرعزم ہیں اور اسکے لئے وزیر اعظم کی ہدایت پراسپورٹس ٹاسک فورس پر کام ہورہا ہے نمائندہ جنگ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان فلور آف دی ہائوس کالاباغ ڈیم اورپاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق بیان کی وضاحت کرچکے ہیں ،وزیر اعظم نے اپنی وضاحت میں واضح کیا تھا کہ جما عتو ں کوآن بورڈ لینے کے بعد اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ ہو گا،اس سلسلے میں جب بھی کوئی اجلاس ہوگا جی ڈی اے اپنا موقف بیان کرے گی ،دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کا باہمی اتفاق ہے اوراس پروجیکٹ پرکافی پیسہ بھی لگ چکا ہےاور جو پیسہ جمع کیا جارہا ہےوہ بھی دیامر بھاشا ڈیم کے لئے ہی کیا جارہا ہے۔ملک میں اس وقت نہ پانی ہے اور نہ پیسہ کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مزید کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے لیکن بدقسمتی ہے کہ ہم ہاکی میں کہاں کھڑے ہیں۔
تازہ ترین