• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،فائرنگ تبادلہ میں ایک دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان( نمائندہ جنگ )سیکورٹی فورسز نے گزشتہ شب ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈیرہ میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب دو بجے سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ کے قدیم محلہ حیات اللہ میں سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا ۔ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت عثمان ولد جاوید راجپوت کے نام سے ہوئی ہے ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے برآمد ہ اسلحہ سے متعلق علاقہ میں متضادخبریں گردش کر رہی ہیں، بتایا جاتا ہے کہ جون میں اس علاقہ سے 10 لڑکے پراسرار طور پر غائب ہو گئے تھے جن میں عثمان بھی شامل تھا ۔
تازہ ترین