• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شہرہریانہ کے گاؤں میں پنچائت نے مسلمانوں کو ہندو نام رکھنے کا حکم دیدیا

کراچی ( نیوز ڈیسک) بھارتی شہر ہریانہ کی روہاٹک ڈسٹرکٹ میں ٹینولی گاؤں کے مکینوں نے ایک اجلاس میں زبانی طور پر قرارداد میں مسلمانوں سے ہندو نام رکھنے کھلے عام نماز نہ پڑھنے کا ہدائیت کی ہے۔ 22اگست کو مشتعل ہجوم نے این بچھڑے کو مارنے کا الزام لگا کر ایک مسلمان خاندان کے گھر پر حملہ کیا تھا جس میں دوافراد گرفتار ہوئے تھے مقامی مجسٹریٹ نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ ہندو نام رکھنے اور نماز نہ پڑھنے کی قرارداد بھارتی آئین کے خلاف ہے اور وہ اس سلسلے میں سر پنچ سے بات کریں گے۔ مقامی پنچائت کے ایک رکن نے بتایا کہ گاؤں کے وسط میں واقع ایک ایکڑ کا محیط مسلما نو ں کا ایک پلاٹ قبضے میں لے کر گاؤں سے باہر جگہ دئیے جانے کا فیصلہ بھی ہوا ہے، اس کے علاوہ ٹوپی پہننے اور لمبی داڑھی رکھنے کی پابندی لگائی گئی ہے۔
تازہ ترین