• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم ہائوس کی بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم ہائوس میں موجود بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو ہوگی، وزیراعظم ہائوس کی انتظامیہ نے بھینسوں کی نیلامی کا نوٹس جاری کر دیا۔ وزیراعظم ہائوس انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو صبح11 بجے منی ڈیری فارم وزیراعظم ہائوس میں ہوگی۔ نوٹس میں کہا گیا کہ3 نیلی راوی بھینسیں ایک کٹا اور4 کٹیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، بھینسیں سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مجاز اتھارٹی وجہ بتائے بغیر بولی مسترد کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے۔
تازہ ترین