• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی رہائی سے قبل جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں حنیف عباسی کی موجودگی پر انکوائری رپورٹ طلب

لاہور(نمائندہ جنگ) میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کے مجرم میاں نواز شریف ، کیپٹن(ر) محمد صفدراور مریم نواز کے 19ستمبر 2018کورہائی کے وقت انٹی نارکوٹکس فورس کے مجرم حنیف عباسی کی میاں نواز شریف اور دوسروں کے ساتھ تصاویرکوبہت سے الیکٹرونک میڈیاپربراہِ راست دکھانے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیاگیا۔ انٹی نارکوٹکس کے مجرم حنیف عباسی کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی کے آفس میں بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس خبر کی نشرواشاعت نے پنجاب حکومت اور محکمہ جیل خانہ جات کے نام اور امیج کو بری طرح متاثر کیاہے ۔لہذااس خبرکانوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزاشاہد سلیم بیگ نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات ریجن ملتان ملک شوکت فیروز اور اے آئی جی (جوڈیشل)جیل خانہ جات لاہور ملک صفدرنواز پر مشتمل دو دکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو کہ اس معاملے کی حقائق پر مبنی انکوائری کرکے تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی تاکہ اس معاملے میں ملوث افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جاسکے۔
تازہ ترین