آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ4؍ربیع الثانی 1440ھ 12؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی پاکستانی حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، افغان صدر کی بھارتی وزیراعظم سے گفتگو

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں پہلے سے زیادہ بدتر سیکورٹی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا دورہ بھارت بہت اہم ہے۔ دونوں ملکوں کی جانب سے صورتحال اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا جائزہ لیا اور اسے مثبت قرار دیا جبکہ افغانستان کی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اب بھارت کے سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کے دوران پاکستان اور یہاں انتخابات کے بعد آنے والی نئی حکومت کے موضوع پر بھی بات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام سے بات چیت کے دوران افغان صدر نے کابل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت میں کوئی واضح تبدیلی نظر نہیں آتی۔ افغان صدر نے بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں بتایا کہ غزنی میں ہونے والے حملے میں 100؍ سے 150؍ پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے جن کی شناخت کی گئی ہے۔ اگست میں ہونے والے اس حملے میں سیکڑوں شہری اور سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں