• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے جنگجوئوں کی دراندازی ناقابل برداشت ہے، بھارتی وزیردفاع

نئی دہلی (نیوز ایجنسی) بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان سے جنگجوئوں کی دراندازی ہورہی ہے جو ناقابل برداشت ہے ، سختی سے جواب دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے ، اسلام آباد اقدامات کرے، جموں و کشمیر میں امن و امان قائم کرنے اور عسکریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے فوج کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جو بھی اقدامات اٹھا نے ہونگے ان سے پس و پیش نہیں کیا جائیگا ۔دہلی میں ایک پریس بریفنگ کے دوران وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نے کہا کہ حد متارکہ پر فوجی جوانوں کی کار کردگی اطمینان بخش ہے ، شدید دشواریوں اور مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود وہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کررہے ہیں ۔
تازہ ترین