• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات نے قوم کے ذہنوں میں شکوک وشبہات کوجنم دیا،لیاقت بلوچ

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ یزیدنے خلافت کابنیادی اصول توڑاتھا‘امام حسین ؓ نے رسول اللہ اورخلفائے راشدین والی اسلامی ریاست کوبچانے کے لیے عظیم قربانی دی‘پاکستان کومدینے کی ریاست بنانے میں عمران خان کے دائیں بائیں والے اصل رکاوٹ ہیں‘انتخابات نے قوم کے ذہنوں میں شکوک وشبہات کوجنم دیاہے انتخابات میں دھاندلی کے متعلق پارلیمانی کمیشن پر اتفاق کاخیرمقدم کرتے ہیں ایوان بالاسینیٹ میں اپوزیشن اکثریت میں ہے کمیشن میں قومی اورسینیٹ دونوں ایوانوں کے بااعتمادنمائندے ہوں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسجدقباہیرآبادمیں جماعت اسلامی کے ایک روزہ دعوتی وتربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ پانچ سال پی ٹی آئی کے ساتھ اتحادمیں رہے پھرعمران خان کوڈکٹیشن اورڈائریکشن ملی کہ جماعت اسلامی سے آئندہ دوری اختیارکی جائے۔مولاناسیدابولاعلیٰ مودودی ؒ نے فرمایا تھاکہ جماعت کبھی خفیہ تحریکوں کاحصہ نہیں بنے گی۔ انتخابات‘اقتدارمیں آنے کا ایک پرامن ذریعہ ہے جماعت اسلامی اسلامی نظام کے لیے اسی راستے پر ہے‘دینی جماعتیں جس درجے میں جوکام کررہی ہیں وہ لائق تحسین ہے ہماری ان سے کوئی رقابت نہیں‘ خوشی کی بات ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے کہاکہ جس قوم میں صلاحیت اورصالحیت دوباتیں پیدا ہوجائیں اسے دنیاکی قیادت کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔دنیامیں مسلم حکومتیں ہیں لیکن اسلامی حکومت نہیں‘جس دن اللہ اوراس کے رسول کی مرضی کے مطابق چلنے لگے اس روزسے ذلت ختم عروج شروع ہوجائے گا۔امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ اسلام کانفاذ حضرت امام عالی مقام ؓ کاپیغام ہے‘حسینیت امام حسین ؓ کے نقش قدم پر چلنے کانام ہے ۔جماعت اسلامی اسی نظام کی داعی ہے جونواسہ رسول نے قائم کرنے کے لیے قربانی دی۔تربیت گاہ سے ڈاکٹرشاہدرفیق ‘امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید‘ مشتاق احمد خان ودیگرنے خطاب کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتازحسین سہتو‘ عبدالوحیدقریشی‘ مجاہدچنا‘ ڈاکٹرسیف الرحمن و دیگر شریک تھے۔
تازہ ترین