• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایمو نیشن برآمد کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے گلشن اقبال میں کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3ملزمان رب نواز عرف بگا، امتیاز عرف بھنڈی اور امیر معاویہ کو گرفتار کرلیا جوناظم آباد ،ناگن چورنگی ،طارق روڈ،گلشن اقبال اور گلستان جوہرمیں اے ٹی ایم سے کیشن نکالنے والے شہریوںکو لوٹنے اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوںمیں ملوث ہیں،ترجمان رینجرز کے اعلامئے کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی فوٹیج کی مددسے عمل میں آئی،ملزمان کے قبضے سے ڈکیٹیوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ اور ایمو نیشن بھی بر آمد کیا گیا ،رینجرز نے تینوں ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا،عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں فوریطور پر اطلاع قریبی چیک پوسٹ ،رینجرز ہیلپ لائن 1101یارینجرز مدد گارواٹس ایپ نمبر 03162369996پرکال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
تازہ ترین