• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلاس تھور پن منصوبے کی تعمیرمکمل،بجلی کی فراہمی آئندہ ماہ سے شروع کی جائیگی، واپڈا

اسلام آباد (اے پی پی)گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں 3.6یگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تھور پن بجلی منصوبے کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ واپڈا کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ 80 کرورڑ روپے کی لاگت سے چار برس میں مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی گھر سے چلاس شہر تک ترسیلی لائن پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہے اور بجلی کی باقاعدہ فراہمی آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے شروع کر دی جائے گی۔
تازہ ترین