• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں کی معطلی کیخلاف دائر درخواستیں مقرر

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں کی معطلی کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور دیگر درخواست گزاروں کو طلب کرلیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں کی معطلی کے خلاف دائر درخواستیںسماعت کے لئے مقرر کر دیں۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور دیگر درخواست گزاروں کو طلب کرلیا۔ درخواست گزاروں میں سیاستدان‘ بیوروکریٹس اور کاروباری افراد شامل ہیں۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لائسنسوں کا اجراء ہوا لائسنس کی معطلی سے زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پیر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
تازہ ترین