• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے تعلقات مزید مستحکم بنائیں گے، برطانوی وزیر داخلہ

لندن (اے پی پی) برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد محمود نے پاکستان اور برطانیہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔ برطانیہ کی حکومت کی جانب سے یہاں جاری کئے گئے بیان کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ اپنے دورہ کے موقع پر پاک برطانیہ تاریخی اور منفرد دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ۔ پاکستان میں عام انتخابات اور نئی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان کے اپنے پہلے دورہ کے موقع پر ساجد محمود نے وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں کئی وزراء شامل تھے ۔ ساجد جاوید کے والدین پاکستانی نژاد ہیں انہوں نے اپنے دورہ کے موقع پر دارالحکومت میں لڑکیوں کے سکول کا دورہ کیا تاکہ بچیوں کو تعلیم کی فراہمی کا جائزہ لے سکیں ۔ بیان کے مطابق پاکستان میں پرائمری کی سطح کے 9.5ملین بچوں کو جن میں 4.6لین بچیاں بھی شامل ہیں۔ 2011 ء سے برطانیہ کی معاونت سے تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ساجد جاوید نے ہائی کمیشن کی جانب سے زبردستی کرائی جانے والی شادیوں کے حوالے سے مذاکرے میں بھی شرکت کی۔ برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے دو روزہ دورہ پاکستان کے اختتام پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری اور بادشاہی مسجد کے دورہ پر ہوا۔ انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات کی اور صوبے میں تعلیم، صحت اور سکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
تازہ ترین