• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں دوران پرواز پائلٹ کی غفلت سے کئی مسافر زخمی

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں دوران پرواز پائلٹ کی غفلت سے کئی مسافر زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق بھارت میں دوران پرواز پائلٹ کےجہاز کے اندر دباؤ کو برقرار رکھنے کے سوئچ کو آن نہ کرنے کی وجہ سے 30 سے زیادہ مسافروں کی ناک اور کانوں سے خون نکلنا شروع ہو گیا۔جیٹ ایئر ویز کی فلائٹ 9 ڈبلیو 697 ممبئی سے جے پور جا رہی تھی اور پرواز کی تھوڑی دیر بعد حادثہ پیش آنے کی وجہ سے طیارے کو واپس لینڈ کرنا پڑا۔طیارے میں سوار مسافروں نےآکسیجن ماسک بھی پہنے۔جیٹ ایئر ویز کے بوئنگ 737 جہاز میں 166 مسافر سوار تھے۔ شہری ہوا بازی کے وزیر کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین