• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، اسرائیل کی ایٹمی حملوں کی دھمکیاں، اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

لندن، مقبوضہ بیت المقدس (رائٹرز) ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تہران کے خلاف اسرائیل کے جوہری خطرے کی مذمت کرے۔ دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ تہران اور علاقائی اتحادیوں کے خطرات کے پیش نظر ایٹمی مقامات کے گرد سیکورٹی کو بڑھا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اگست میں کئے جانے والے اپنے مخفی ایٹمی ری ایکٹر کے دورے کو دھمکی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دشمنوں کو خبردار کیا ہےکہ ان کے پاس اپنے دشمنوں کو تباہ کرنے کے ذرائع موجود ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر غلام علی خسرو کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے اراکین ان دھمکیوں پر آنکھیں بند کرنے کے بجائے اسرائیل کے تمام جوہری ہتھیاروں کو حذف کرنے کے ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے روک تھام کے معاہدہ کا حصہ بننے پر دباؤ ڈالے اور اسرائیل کے جوہری پروگرام کو عالمی ایٹمی توانائی کی ایجنسی کے زیر نگرانی لائے۔
تازہ ترین