• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں طوفانی بارشوں،لینڈ سلائیڈنگ سے مزید 12ہلاک

منیلا(جنگ نیوز)فلپائن میں طوفان کے بعد موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہےاور 12 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے ۔مٹی کے تودے گرنے سے کئی مکانات مٹی کے تودوں تلے دب گئے ہیں اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے ،تفصیلات کے مطابق وسطی فلپائین میں موسلادھار طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے12 افراد ہلاک جبکہ 50لاپتہ ہو ئے ہیں ،اس کے علاوہ درجنوں مکانات مٹی کے تودوں تلے دب گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث کیبو جزیرہ کے دیہی علاقہ میں زمینی تودے گرنے کی اطلاعات ملی ہیں جس کے بعد امدادی ٹیموں نے ریسکیو کارروائیاں شروع کردی ہیں۔مٹی کے تودوں تلے دبے مکانات میں سے کئی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ زخمی افراد کو ہسپتالوں میں طبی امداد کیلئے منتقل کیاگیا۔
تازہ ترین