• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی زندگیوںمیں انقلابی تبدیلیاں لانے کیلئے کربلا سے درس لینا ہوگا، خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیوایم پاکستان کے کنونیر و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؑاور ان کے خاندان کی قربانی ہمیں باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے ہمیں اپنی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے کربلا سے درس لینا ہوگا واقعہ کربلا حق و باطل میں تمیز کرنے کا سلیقہ سکا تی ہے عالم اسلام کو درپیش چیلنز سے نبر دآزما ہونے کے لئے ہمیں کربلا کی فکر سے درس لینا ہوگا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے پیٖغام میں مزید کہا کہ کربلا کا واقعہ ہمیں ایثار اور قربانی کی طر ف مائل کرتا ہے رہتی دنیا تک حضرت امام حسین ؑ اور ان کا خاندان حریت کے پروانوں کے لئے مشعل راہ رہے گا اور اگر ہمیں اپنی دنیا سنوارنی ہے اور عزت سے جینا ہے تو کربلا کے راستے پر چلنا ہوگا ۔
تازہ ترین