• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف دبئی میں آپ کا پیدائشی سال اب آپکی گاڑی کی نمبر پلیٹ پر!

دبئی ( جنگ نیوز ) دبئی میں محکمہ شاہرات ومواصلات نے شہریوں کے لیے نئی اور منفرد سروس متعارف کرائی ہے جس کے مطابق کوئی بھی اماراتی شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ اپنے سال پیدائش کے مطابق منتخب کرسکتا ہے ،دبئی کے محکمہ شاہرات کی طرف سے کوڈ کے طور پر ’W‘ کی ایک علامت مقرر کی ہےجو پانچ مخصوص خانوں میں سے اپنے پسندیدہ نمبر پلیٹ کے انتخاب کا موقع فراہم کرے گی ،اس سروس کے ذریعے کوئی بھی اماراتی شہری اپنے سال پیدائش کے مطابق اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ بنوا سکتا ہے۔ اس نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے 1670 درہم یا 457 ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔
تازہ ترین