• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا،رورل ہیلتھ سینٹرزاورڈسپنسریوں میں ادویہ ناپید،ڈاکٹر غائب

ہالا(نامہ نگار)ضلع مٹیاری کےسرکاری اسپتالوں اورڈسپنسریوں میں ادویات ناپید۔ڈاکٹر وں نےنجی کلینک پرتوجہ مرکوزکردی ۔مریضوں کوپریشانی کاسامنا ہے۔تعلقہ اسپتال ہالانیوسعیدآباد کے مٹیاری میں دو درجن سےزائدرورل ہیلتھ سینٹرزاورڈسپنسریوں میں ادویات نہ ہونےکاباعث ڈاکٹروں کی حاضری نہ ہونے سے مریضوں کومشکلات کاسامنا۔ سرکاری ڈاکٹروں نےموسمی تبدیلی میں پھیلنےوالےبخارنزالہ دمہ سر درد سینے اوردیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو اپنےنجی اسپتالوں اورکلینک سےعلاج کرانے پر مجبور کر رکھا ہے۔ سادہ لوح غریب مریض اتائی مسیحاؤں نیم حکیموں کے شفاخانوں میں تجرباتی علاج کرانے لگے۔ سماجی شہری تنظیموں نےکہاکہ اسپتالوں کےسالانہ بجٹ میں دوگناسےزائداضافہ ہونےکےباوجودادویات ہیں نہ معیاری علاج ہے۔

تازہ ترین