• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کااستعمال بزرگوں کی نسبت نوجوانوں میں زیادہ ہے،رپورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی منشیات کی سال 2016-17کی رپورٹ کے مطابق منشیات کا استعمال بزرگوں کی نسبت نوجوانوں میں زیادہ ہے ، عالمی سطح پر 2015کے دوران منشیات کے استعمال سے اموات کی تعداد 60 فیصد رہی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی منشیات رپورٹ 2018 جاری کر دی گئی۔ عالمی منشیات کی رپورٹ 2018 کو خصوصی کتابچے کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں کوکین کی عالمی پیداوار سب سے بلند سطح پر پہنچ گئی تھی ، دنیا میں سب سے زیادہ کوکین کولمبیا سے آتی ہے جبکہ افغانستان میں گزشتہ سال افیون کی پیداوار بڑھ کر 9000ٹن تک پہنچ گئی تھی۔سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس عارف محمد نوازکے مطابق منشیات ایک بری عادت ہے اور نوجوان نسل کے لیے خطرناک ہے ،اس سلسلے میں نوجوانوں میں آگاہی مہم چلانا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ افیون کی سب سے بڑی پیداوار افغانستان میں ہے ، مستقبل میں حکومت منشیات کوجڑ سے اکھاڑنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق منشیات استعمال کرنے والوں میں زیادہ تعدار مردوں کی ہے مگر خواتین کا طریقہ استعمال مخصوص ہے ۔

تازہ ترین