• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کا یوم تاسیس منایا جائےگا

لاہور(نیوز ایجنسی)ترجمان جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عتیق الرحمن نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کا یوم تاسیس ملک بھر میں منایا جائے گا ،جمعیت طلبہ عربیہ کے قیام کے بعد ملک بھر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ،مرکزی تقریب جامعہ مرکز علوم اسلامیہ منصورہ لاہور میں ہو گی جس میں پرچم کشائی بھی کی جائےگی ،پروگرام کی صدارت منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف کریں گے جبکہ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد،صدر جماعت اسلامی جامعہ منصورہ قاری فضل اکبر،منتظم جمعیت طلبہ عربیہ پنجاب محمد اشفاق اور استاد الحدیث جامعہ منصورہ شیخ الطاف سمیت مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہیں ۔
تازہ ترین