• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طالبات اپنے قیام کے 50ویں سال میں داخل

لاہور( صباح نیوز)اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ نے50 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں طالبات نے اب تک اپنی جوانیاں اس عظیم مقصد کی خاطر وقف کر رکھی  ہیں تو لاکھوں ہی اس چشمہ سے فیض یاب ہوئیں اور بلاشبہ یہ نصف صدی اپنے دامن میں بیش بہا جواہرات سمیٹے ہوئے ہے۔اسلامی جمعیت طالبات ان تمام طالبات کو شمولیت کی دعوت دیتی ہے جو زندگی میں کچھ کر گزرنے کی غرض سے سر گرم عمل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 49 سال مکمل ہونے کی بابت آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہم سب اس کار خیر کا حصہ ہیں جس کی منزل مقصود صراط مستقیم ہے۔
تازہ ترین