• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلیسیما، شادی سے پہلےٹیسٹ کے قانون پر عملدرآمد کیا جائے، سیمینار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہین فاؤنڈیشن اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے تھیلی سیمیاکے مرض کو روکنے اوربچوں کو تھیلی سیمیاکاشکارہونے سے بچانے لئے آگاہی مہم اور مثبت اقدامات اختیارکرنے کے لئے ایک سیمینارکا انعقادکیا گیاجس کے مہمان خصوصی المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب تھےجبکہ سابق ممبر قومی اسمبلی سید آصف حسنین ،سیدعمادالدین ، ڈاکٹر عبدالرحیم ،پروفیسر علامہ اصغر شاہ،مرزامقصودبیگ ،سید محمدعرفان شاہ ،عبدالہادی ،سیدساجد جمال ،ذوالفقارعلی مغل ،چوہدری محمد جاوید گجر،ڈاکٹرذیشان احمد، ڈاکٹر وجاہت خان قاضی نے بھی شرکت کی ۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے اپنے خطاب میں کہاکہ دنیا بھر میں شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکیوں کے تھیلی سیمیاکے ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں اگر دونوں میں مائنرتھیلی سیمیاہوگا تو پھر اولادجب پیداہوگی تو وہ غالب ہے کہ میجرتھیلی سیمیاکے مرض میں مبتلاہوگی ۔ تھیلی سیمیاسے متاثرہ بچے کا دردحقیقی معنوں میں والدین ہی سمجھ سکتے ہیں ۔عموماًپندرہ یابیس سال کی عمر میں متاثرہ مریض انتقال کرجاتے ہیں۔ایسے مریضوں کی پرورش والد بالخصوص والدہ کے لئے کسی آزمائش سے کم نہیں ہوتی۔تھیلی سیمیاکے مرض کی نوعیت سے آگاہی کے لئے سیمینارکا انعقادکیاجاتاہے۔اس کا علاج بلڈ ٹرانسفیوژن کے ذریعے کیاجاتاہے جو کہ ایک مہنگا علاج ہے۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ایسے غریب مریضوں کا بلڈ ٹرانسفیوژن کے ذریعے علاج کرتاہے۔شاہین فاؤنڈیشن نے اس سلسلے میں المصطفیٰ کے تعاون سے آگاہی مہم کاآغازکیاہے۔المصطفیٰ اس سلسلے میں شاہین فاؤنڈیشن کا شکرگزارہے کہ تھیلی سیمیاکے بچوں کے علاج کیلئے بلڈکی ضرورت پڑے گی تومکمل تعاون کرے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بھی عالمی قوانین کے تحت شادی سے پہلے تھیلی سیمیاکے مرض کی تشخیص کے لئے شادی سے پہلے ٹیسٹ کے لئے قانون پر عمل درآمد کروایا جائے۔
تازہ ترین