• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن وامان کےلیے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،علیم خان

لاہور(خصوصی رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب/ وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے عاشورہ کیلئے قائم ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور دس محرم الحرام کے لئے شہر بھر میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ امن و امان کے قیام اور دیگر امور کی نگرانی کے لئے تمام ادارے اپنی ذمہ داریا ں پوری کریں تاکہ کہیں بھی کسی بھی قسم کی نا خوشگوارصورتحال پیدا نہ ہو ۔ انہو ں نے کہاکہ عاشورہ کے تمام جلوسوں کے روٹس کی نگرانی او ر وہاں انتظامیہ کی طرف سے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور ہر افسر و اہلکار دس محرم الحرام کی رات تک چوکس اور چوکنا رہے ۔انہو ں نے مرکزی کنٹرول روم میں صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ سینئر وزیر پنجاب نے محکمہ بلدیات کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ عاشورہ کے روٹس اور گردوپیش صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایاجائے ۔ اسی طرح میڈیا کو بھی حالات سے بروقت با خبر رکھا جائے اور کہیں بھی کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔سینئروزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کے ہمراہ سو ل سیکرٹریٹ میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سیف سٹی سے منسلک کیمروں کے ذریعے کی جانے والی مانیٹرنگ دیکھی ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے محرم الحرام کے لئے قائم کمیٹی روم میں بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی و مقامی انتظامیہ کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات سے آگاہ کیا اوراندورن شہر ، شادمان ، ماڈل ٹاؤن او رشہر کے مختلف علاقو ں میں امام بارگاہوں اور عاشورہ کے جلوسو ں کے روٹس اور ان پر کئے گئے ۔
تازہ ترین