• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال میں یوم عاشورکیلئے انتظامات مکمل

لاہور (خصوصی نمائندہ) لاہور جنرل ہسپتال میں زنجیر زنی سے متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایمرجنسی سمیت دیگر شعبوں میں بھی عام مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کے لئے سٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ باتیں لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر محمد طیب نے گزشتہ روز ہسپتال عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی ڈاکٹرز اور کوئی بھی ملازم دوسری شفٹ کو چارج دیئے بغیر نہیں جاسکے گا۔ سینٹری انسپکٹر ہسپتال کو چوبیس گھنٹے صاف ستھرا رکھیں۔ غیر حاضر عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔ سکیورٹی گارڈز ایک مریض ایک تیماردار کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
تازہ ترین