• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے،مجلس احراراسلام

لاہور(نمائندہ جنگ) غیورمسلمان ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے،سینیٹ میں پیش کردہ نیامجوزہ ترمیمی بل قانون ناموس رسالت کو غیرمؤثربنانے کی نئی سازش ہے ، ، ان خیالات کا اظہارمجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے وفاقی وزیرمملکت برائے خزانہ کی طرف سے سینیٹ میں پیش کردہ قانون تحفظ ناموس رسالت ایکٹ295سی میں مجوزہ ترمیمی بل پرشدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کیااورکہاکہ توہین رسالت کے سینکڑوںکیسز عدالتوںمیں پینڈنگ پڑے ہیں ۔غیورمسلمان اپنا تن،من،دھن،مال ،جان ،اولاد سب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن وہ اللہ کے سچے اورآخری نبی حضرت محمد ؐ کی ختم نبوت وناموس رسالت کے خلاف کسی بھی سازش کوہرگزہرگز برداشت نہیں کرسکتے ۔
تازہ ترین