• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن بڑی محنت کے ساتھ دن رات انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، غلام محی الدین

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے این اے 124سے نامز دامیدوار غلام محی الدین دیوان سے مسلم لیگ (ن) شمالی لاہور کے اہم رہنما و صدر انجمن تاجر ان صرافہ بازار محمدارشد، جنرل سیکرٹری ادریس مغل اور چیئرمین رانا رحمان کی ملاقات ، پی ٹی آئی میں شمولیت اور این اے 124 کی ضمنی الیکشن میں حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر غلام محی الدین دیوان نے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اندروان شہر میں تبدیلی کی ہواچل پڑی ہے ، کامیابی ہمارا مقدر ہو گی ، کارکن بڑی محنت کے ساتھ دن رات انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، اسی حلقے کا پیدائشی ہوں پورا یقین ہے کہ حلقے کی عوام ووٹ کے ذریعے میرا ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو کرپشن کی لعنت سے پاک ہونے کا عزم کررکھا ہے۔کرپشن کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے ،عوام عام انتخابا ت کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کااظہار کریں گے ۔
تازہ ترین