• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 محرم کو300سے زائدٹریفک افسراوروارڈنز تعینات رہے

لاہور (کرائم رپورٹر)9 ویں محرم الحرام کے جلوس اسلام پورہ تاخیمہ سادات کیلئے ٹریفک پلان کے تحت مرکزی جلوس کے راستوں پر 300 سے زائد ٹریفک افسران اور وارڈنز تعینات رہے،ٹریفک کی روانی کیلئے دفتر ی سٹاف،لیڈی وارڈنز بھی فیلڈ میں تعینات رہیں،ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے روٹ کو کلیئر رکھا گیا،ٹریفک پولیس نے ڈبل سواری پر پابندی عائدہونے پر خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھی کاروائیاں کیں۔جلوس برآمد ہونے تک روٹ پر کسی قسم کی گاڑی وموٹرسائیکل لیجانے کی اجازت نہیں تھی ۔ایم اے کالج سے ٹریفک ساندہ فردوس سینما ساندہ روڈ کی طرف کھلی رہی جبکہ پانڈو سٹریٹ ساندہ روڈ بلاک سیداں کی طرف ساندہ روڈ پر ٹریفک نہیں آسکی ۔اس کے علاوہ چوک ساندہ خوردسے براستہ حیدر روڈ نیلی ہارٹریفک بھی نہیں آنے دی گئی،نوری بلڈنگ کی طرف آخری بس سٹاپ کی جانب ٹریفک روک کر انہیں نیلی بار چوک سے مین بازاروحیدر روڈ سے اسلام پورہ بھجوائی گئیں۔ایم اے او کالج چوک او رسیکرٹریٹ سے ٹریفک اسلام پورہ نہیں جانے دی گئی ۔چوک پی ایم جی سے سیکرٹریٹ کی جانب ٹریفک روکی رکھی علاوہ ازیں چوک استنبول سے چوک چرچ،لاج روڈ سے چوک چرچ ٹریفک کو نہیں آنے دیا گیا،لاج روڈ سے بھی چوک چرچ ٹریفک کی روانی کے لیے روکا رکھا۔
تازہ ترین